کراچی :کراچی کے علاقے لیاری میں دستی بم حملے میں خاتون جاں بحق ہوگئی۔ شہر قائد کے علاقے لیاری بہار کالونی میں دستی بم دھماکے کے نتیجے میں خاتون جاں بحق جبکہ دو بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق لیاری کے علاقے بہار کالونی میں نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوئے جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے میں نتیجے میں چار خواتین، دو بچیاں اور ایک بچہ زخمی ہوا جنہیں طبی امداد کیلیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری وقوعہ پر پہنچ گئی ہے جہاں سے شواہد اکھٹے کیے گئے۔ پولیس کے مطابق علی ولی نامی تاجر کے مکان پر دستی بم حملہ کیا گیا ۔ کریکر حملے میں 35 سالہ رضیہ زوجہ محمد علی نامی خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ دیگر زخمی ہیں۔