نواز شریف کی قیادت میں ملک کو بحرانوں اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلائیں گے:شہباز شریف

11:10 PM, 16 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور:ن لیگ کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہےکہ عوام کے دکھوں کا علاج صرف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پاس ہے۔


ن لیگ کے صدر شہباز شریف سے پارٹی کے مرکزی رہنما انجینئر خرم دستگیر خان نے ملاقات کی، خرم دستگیر خان نے

شہبازشریف کو 21 اکتوبر کی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا، شہبازشریف نے قائد محمد نوازشریف کے استقبال کی تیاریوں پر کارکنوں کے جذبے اور پارٹی رہنماؤں کی کاوشوں کو سراہا۔

شہباز شریف نے کہا کہ 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر عوام نواز شریف کا تاریخی استقبال کریں گے۔  21 اکتوبر پاکستان کی تاریخ کے ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا۔ شہباز شریف نے کہا کہ عوام اور کارکنوں کا جذبہ بتا رہا ہے آنے والا دور ن لیگ کا ہے۔

 
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی قیادت میں ملک کو بحرانوں اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلائیں گے۔ 

مزیدخبریں