اسلام آباد :پاکستان نے غزہ میں انسانی بنیادوں پر امدادی سامان بھیجنے کا اعلان کیاہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق غزہ میں انسانی المیے کے پیش نظر فلسطینیوں کےلیے امدادی سامان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ مصری حکومت، ہلال احمر اور اقوام متحدہ کی متعلقہ ایجنسیوں سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے بتایاکہ امداد کی ترسیل کو حتمی شکل دینے کےلیے بیرون ملک پاکستانی مشنز سے بھی رابطےکیےجارہے ہیں۔ غزہ کے مظلوم عوام کو انسانی امداد کی فوری ضرورت ہے۔