90  سال بعد لائبریری کو کتاب لوٹا دی گئی ، صرف 5 ڈالرز جرمانہ عائد 

06:45 PM, 16 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

نیویارک :90  سال بعد لائبریری کو کتاب لوٹا دی گئی ، صرف 5 ڈالرز جرمانہ عائد  کیاگیا۔  نیویارک سٹی میں ایک لائبریری سے پڑھنے کیلئے 1933 میں لی گئی کتاب 90 سال بعد واپس کی گئی ہے۔

نیویارک پوسٹ کے مطابق جوزف کونراڈ کی 1925 کی کتاب ’یوتھ اینڈ ٹو دیگر سٹوریز‘ کی کاپی لارچمونٹ پبلک لائبریری نے 1933 میں جاری کی تھی۔ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ورجینیا کی رہائشی مورگن نے جولائی میں اس کتاب کے ملنے کے بعد لائبریری سے رابطہ کیا۔ ان کے سوتیلے باپ کے سامان میں یہ کتاب ملی تھی۔

کتاب کو واپس کرنے کی مدت 90 سال گزرنے کے باجود لائبریری نے لیٹ فیس کے طور پر صرف 5 ڈالرز جرمانہ عائد کیا ہے۔1926 میں لارچمونٹ لائبریری کے افتتاح کے بعد سے کسی بھی کتاب کو واپس کرنے کی یہ سب سے طویل مدت تھی۔ لائبریرین کننگھم نے کہا کہ کتاب ادھار لینے والا شخص اُس وقت گاؤں میں رہتا تھا۔ یہ ہمارے لیے یقیناً حیران کن ہے۔

مزیدخبریں