ایم کیو ایم شدید اندرونی انتشار کا شکار، پارٹی کو پی ایس پی مافیا نے ہائی جیک کرلیا : سعید غنی

 ایم کیو ایم شدید اندرونی انتشار کا شکار، پارٹی کو پی ایس پی مافیا نے ہائی جیک کرلیا : سعید غنی

کراچی:پی پی کراچی  کے صدر سعید غنی  کاکہنا ہے کہ ایم کیو ایم  کو پاک سرزمین پارٹی   مافیا نے ہائی جیک کرلیا ہے۔

پی پی کراچی  کے صدر سعید غنی  نے میڈیا سے بات  کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیو ایم  کو پاک سرزمین پارٹی   مافیا نے ہائی جیک کرلیا ہے۔ روشنیوں کے شہر کو دہشت گردی میں دھکیلنے والی متحدہ قومی موومنٹ ہے۔

 ایم کیو ایم پاکستان، کراچی کی سیاست کا مردہ گھوڑا ہے۔ ایم کیو ایم شدید اندرونی انتشار کا شکار ہے، پارٹی کو پی ایس پی مافیا نے ہائی جیک کرلیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے ضمنی انتخابات کے نتائج نے ایم کیو ایم کو بلدیاتی انتخابات سے بھاگنے پر مجبور کیا۔ ایم کیو ایم ایک مرتبہ پھر دہشت گردی اور دھاندلی سےالیکشن جیتنےکے خواب دیکھ رہی ہے۔

مصنف کے بارے میں