لاہور:گرانہ ڈاٹ کام نے جے ایس بلڈزر کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کیے، گرانہ ڈاٹ کام کا قلب لاہور کے پرتعیش رہائشی پراجیکٹ ’دی ایونیئر‘ اپارٹمنٹس پر جے ایس بلڈرز سے معاہدہ ہوگیا ہے۔ کمپنی نے گرانہ ڈاٹ کام کو خصوصی مارکیٹنگ کے حقوق اور ایجنسی 21 انٹرنیشنل کو دی ایونیئر ایم ایم عالم روڈ پر واقع ڈائون ٹاؤن گلبرگ لاہور کے لگژری رہائشی اپارٹمنٹ پراجیکٹ کے لیے خصوصی فروخت کے حقوق کی پیشکش کی۔
دستخط کی تقریب گرانہ ریجنل آفس لاہور میں منعقد ہوئی۔ اس میں ڈائریکٹر سیلز سینٹرل گرانہ ڈاٹ کام جناب محمد حسن، ریجنل ہیڈ سینٹرل ایجنسی 21 جناب مظفر مجید اور ریجنل منیجر سینٹرل گرانہ ڈاٹ کام جناب سلمان ارشد نے شرکت کی۔
جے ایس بلڈرز کے سی ای او جناب حشام حسن منج کی طرف سے سینئر انتظامیہ بھی معاہدے پر دستخط کی تقریب میں موجود تھے۔ اس خاص موقع پر انہوں نے کہاجے ایس بلڈرز بہتر سے بہترین کے لیے پرعزم ہیں۔اور بہترین انداز میں ڈیزائن کیے گئے نئے پراجیکٹ دی ایوینیئر سے اس خیال کو تقویت ملی ہے۔ پاکستان میں جدید طرز زندگی میں انقلاب لانے کے لیے، کمپنی نے ایم ایم عالم روڈ پر بین الاقوامی چینز کے لیے رہائشی اپارٹمنٹس، آفس اسپیسز اور ہوٹلز بنانے کے لیے زمین کا حصول مکمل کر لیا ہے۔
گرانہ ڈاٹ کام کے گروپ ڈائریکٹر فرحان جاوید نے خصوصی پیغام میں کہا کہ آج گرانہ ڈاٹ کام کے لیے کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے۔ جہاں وہ جے ایس بلڈرز کے ساتھ پاکستان کے رئیل سٹیٹ سیکٹر میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے پرجوش ہے۔
گروپ ڈائریکٹر ایجنسی 21 انٹرنیشنل شرجیل اے احمر نے اس موقع پر اپنی خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’جے ایس بلڈرز کے ساتھ ہماری شراکت داری ہماری سالمیت، معیار اور کسٹمر کی اطمینان کی مشترکہ اقدار کے ثبوت کے طور پر کام کرتی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ کوشش نہ صرف لاہور میں پرتعیش زندگی کی نئی تعریف کرے گی، بلکہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ایک لیڈر کے طور پر ہماری پوزیشن کو مزید مضبوط کرے گی۔
کنٹری ہیڈ ایجنسی 21 انٹرنیشنل حسن دانش نے بھی اس موقع پر اپنے پیغام میں کہاہم زندگی سے بھرپور لاہور شہر میں لگژری لائف سٹائل لانے کے لیے پرجوش ہیں۔ اور ہمیں یقین ہے کہ جے ایس بلڈرز کے ساتھ یہ شراکت داری ہمیں کامیابی کی نئی بلندیوں تک لے جائے گی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، ڈائریکٹر سیلز سینٹرل گرانہ ڈاٹ کام محمد حسن نے کہابڑھتی ہوئی آبادی کو رہائشی سہولیات فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اور معروف ریئل اسٹیٹ کمپنی گرانہ ڈاٹ کام لاہور میں لگثری ایونیئر اپارٹمنٹس پراجیکٹ کی مارکیٹنگ کے لیے تعاون فراہم کرے گی۔
ریجنل ہیڈ سنٹرل ایجنسی 21 جناب مظفر مجید نے کہادونوں رئیل سٹیٹ کاروباری اداروں کے درمیان باہمی افہام و تفہیم سے نہ صرف رہائش پذیر لگژری سہولیات کی نئی راہیں کھلیں گی، بلکہ رئیل اسٹیٹ کے کاروبار میں سرمایہ کاری کے منافع بخش مواقع بھی فراہم ہوں گے۔