سائفرگمشدگی کیس، چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل کیخلاف درخواست نمٹا دی گئی

سائفرگمشدگی کیس، چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل کیخلاف درخواست نمٹا دی گئی
سورس: File

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر گمشدگی کیس میں جیل ٹرائل کے خلاف چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی درخواست  نمٹا دی۔

 

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے  عمران خان کی سائفر کیس میں جیل ٹرائل کے خلاف درخواست نمٹانے کا محفوظ فیصلہ سنایا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست کس بنیاد پر نمٹائی گئی؟ تحریری فیصلے میں وجوہات سامنے آئیں گی۔

فیصلے میں لکھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی خود اپنی سیکیورٹی کے حوالے سے متعدد بار خدشات کا اظہار کر چکے ہیں، بظاہر جیل ٹرائل کے معاملے پر کوئی بد نیتی نظر نہیں آئی۔ جیل ٹرائل پر تحفظات ہوں تو پٹیشنر ٹرائل کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں۔

درخواست نمٹانے کا تحریری فیصلہ کچھ دیر میں جاری کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کیس کے جیل ٹرائل کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

مصنف کے بارے میں