سائفرگمشدگی کیس، چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل کیخلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا

09:30 AM, 16 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سائفر گمشدگی کیس میں جیل ٹرائل کے خلاف چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا۔


اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سےکاز لسٹ جاری کر دی گئی۔  جاری کاز لسٹ  کے مطابق  چیف جسٹس عامر فاروق چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل کے خلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ سنائیں گے۔

یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل کی بجائے عدالت میں سماعت کی استدعا کر رکھی ہے جس پر چند روز قبل چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

واضح رہے کہ سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے بھی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر فرد جرم کے لیے 17 اکتوبر کی تاریخ دے رکھی ہے۔

مزید براں اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی جانب سے توشہ خانہ فوجداری کارروائی کا فیصلہ معطل قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کررکھا ہے۔

مزیدخبریں