غزہ پر قبضہ کرنا اسرائیل کی بڑی غلطی ہوگی: امریکی صدر

09:03 AM, 16 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

واشنگٹن:  امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا  کہ غزہ کا محاصرہ بڑی غلطی ہو گی۔

غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں امریکی صدر بائیڈن نے کہا کہ میرے خیال میں یہ غزہ کا محاصرہ کرنا اسرائیل کی بہت بڑی غلطی ہو گی۔

جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ حماس اور دیگر شدت پسند عناصر فلسطینی لوگوں کی نمائندگی نہیں کرتے ہیں۔ 

 امریکی صدر جوبائیڈن نے حماس میں ہوتے مظالم کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو حماس کے خلاف اپنا حق دفاع حاصل ہے، حماس کے عسکریت پسند گروپ کو ختم کرنا بے حد ضروری ہے۔ 

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ  انہیں اعتماد ہے کہ اسرائیل جنگی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے اپنا حق دفاع استعمال کرے گا۔

یاد رہےکہ چند دن پہلے امریکی صدر جو بائیڈن نے حماس پر مظالم ڈھانے والے اسرائیل کی حمایت میں آواز اٹھائی تھی۔ 

مزیدخبریں