ورلڈ کپ، پہلی جیت کے منتظر، آسٹریلیا اور سری لنکا کا ٹاکرا آج ہوگا

ورلڈ کپ، پہلی جیت کے منتظر، آسٹریلیا اور سری لنکا کا ٹاکرا آج ہوگا
سورس: File

لکھنؤ: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ میں آج آسٹریلیا اور سری لنکا کا مقابلہ ہو گا۔ 

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023  کے 14 ویں میچ میں اپنی پہلی  جیت کی منتظر ٹیمیں آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجےلکھنؤ کے بھارت رتن شری اٹل بہاری واجپائی ایکنا اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گے۔

دونوں ٹیمیں  فی الحال ورلڈ کپ 2023 میں ایک میچ بھی نہیں جیتی ہوئیں۔ آسٹریلیا نے اپنی مہم کا آغاز ہندوستان کے خلاف چھ وکٹوں کی شکست سے کیا، اور پھر جنوبی افریقہ کے خلاف 134 رنز سے شکست  ہوئی۔


دوسری جانب جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو اپنے ابتدائی میچ میں ہی شکست دی تھی۔ اگلے میچ میں سری لنکا کو پاکستانی ٹیم کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ون ڈے ورلڈ کپ کی تاریخ میں، آسٹریلیا اور سری لنکا 11 میچوں میں آمنے سامنے آچکے ہیں، جس میں آسٹریلیوی ٹیم نے آٹھ بار کامیابی حاصل کی ہے جبکہ ایک میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا۔

واضح رہے کہ سری لنکا نے 1996 میں ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے کے بعد سے آسٹریلیا کو  اگلے سات میچز میں شکست نہیں دی۔

مصنف کے بارے میں