پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی
سورس: File

اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی۔ پٹرول کی قیمت میں 40 روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے۔ 

حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کیا۔

وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 40 روپے کمی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 283 روپے 83 پیسے فی لیٹر  ہوگی۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 15 روپے کمی کی گئی جس کے بعد نئی قیمت 303 روپے 18 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

 
مٹی کےتیل نئی قیمت 214 روپے 85 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول پر فی لیٹر 60 روپے لیوی اور 22 روپے کسٹمز ڈیوٹی برقرار رکھی گئی ہے جبکہ ۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی 5 روپے فی لیٹر بڑھا دی گئی, ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی کی شرح 50 روپے سے بڑھا کر 55 روپے فی لیٹر مقررکی گئی ہے ۔ ذرائع کا کہناہے کہ ہائی اسپیڈ پر لیوی نہ بڑھائی جاتی تو عوام کو 20 روپے تک کمی کا ریلیف ملتا.

پترولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔ 

مصنف کے بارے میں