ضمنی انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج ،عمران خان نے میدان مار لیا

10:05 PM, 16 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سندھ ، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار لیا ہے ۔ 11 میں سے 8 نشستیں جیت لی ہیں۔ پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی کو دو اور پنجاب اسمبلی کی ایک نشست پر شکست ہوئی۔ پنجاب میں مسلم لیگ ن نے اپنی ہی صوبائی اسمبلی کی 2 سیٹس کھودی ہیں۔ 

قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں صبح 8 بجے سے بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک پر امن طور پر پولنگ جاری رہی۔

قومی اسمبلی کی 8 میں سے 6 نشستیں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جیتی ہیں ۔ کراچی اور ملتان کی سیٹس پر پیپلز پارٹی کو فتح ملی جبکہ شیخوپورہ سے پنجاب اسمبلی کی ایک سیٹ ن لیگ کے حصے میں آئی ۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف  نے قومی اسملبی کی 6 اور صوبائی اسمبلی کی 2 نشستیں جیت لی ہیں۔ دو پی پی پی اور ایک ن لیگ کو ملی ۔

عمران خان نے پشاور کی نشست جیت لی اور اے این پی امیدوار غلام احمد بلور کو شکست دی۔ این اے 22 مردان میں بھی پاکستان تحریک انصاف کے عمران خان کامیاب ہوئے ۔جمعیت علمائے اسلام کے محمد قاسم نے کوشکست کو منہ دیکھنا پڑا ۔

 این اے 24 چارسدہ 2  میں بھی عمران خان نے کامیابی حاصل کی جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے ایمل ولی خان نے دوسرے نمبر پر رہے ۔  این اے 108 فیصل آباد 8 میں عمران خان مسلم لیگ ن کے عابد شیر علی کو شکست دی ۔

این اے 118 ننکانہ صاحب عمران خان کامیاب ہوئے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی شذرہ منصب علی دوسرے نمبر پر رہیں۔  این اے 237 کراچی ملیر 2   عمران خان کو پاکستان پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ  نے شکست سے دوچار کیا۔ 

این اے 239 کراچی کورنگی 1 عمران خان نے متحدہ قومی موومنٹ کے سید نیئر رضا کو ہرایا۔  شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی کی ملتان سے خالی کردہ نشست این اے 157 پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سید علی موسیٰ گیلانی کامیاب ہوگئے۔ شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی اور پاکستان تحریک انصاف کی مہر بانو قریشی کو شکست ہوئی۔ 

پی پی 139 شیخوپورہ 5  غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے چوہدری افتخار احمد بھنگو جیت گئے ۔ تحریک انصاف کے محمد ابوبکر دوسرے نمبر پر رہے۔ 

پی پی 209 خانیوال 7  تحریک انصاف کے محمد فیصل خان نیازی نے کامیابی سمیٹی جبکہ  ن لیگ کے چوہدری ضیا الرحمان نے دوسرے نمبر پر رہے۔ 

پی پی 241 بہاولنگر 5  کی نشست بھی پاکستان تحریک انصاف کے ملک محمد مظفر خان جیت گئے ۔  پاکستان مسلم لیگ ن کے امان اللہ ستار دوسرے نمبر پر رہے ۔ 

مزیدخبریں