اوباش نوجوان کی فائرنگ سے 1 بچہ جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا

09:34 PM, 16 Oct, 2022

 اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی سیون میں اوباش نوجوان کی فائرنگ سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ کے علاقے سیکٹر جی سیون میں انیق نامی اوباش نوجوان  نے  فائرنگ کی ۔ فائرنگ کے نتیجے میں   دو بچے زخمی ہوگئے ۔جس کے بعد ملزم وہاں سے فرار ہوگیا۔ دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں ایک بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ 

عینی شاہدین نے واقعے سے متعلق پولیس کو آگاہ کیا ، پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت علی کے نام سے ہوئی ہے  جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے ۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے حاصل ہونے والی معلامات  پتا لگا ہے کہ ملزم اس سے پہلے بھی فائرنگ کے واقعات میں ملوث  ہے  اور پولیس کو مطلوب ہے ۔

پولیس نے شناخت کے بعد ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کردیے ہیں۔

مزیدخبریں