اسلام آباد : ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان کی فتح کے بعد حکومت اور اسٹیبلشمنٹ سے کہتا ہوں عوام کی خواہش کا احترام کریں اور فوری الیکشن کا اعلان کریں۔
ضمنی انتخابات میں عمران خان کی فتح کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگو میں فواد چودھری نے کہا کہ اداروں کو بھی دیکھنا ہوگا کہ مُلک کو اور کتنا عدم استحکام کا شکار کرنا ہے؟ اب ہمیں الیکٹورل فریم ورک کی طرف بڑھنا چاہیے۔ آج کے انتخابی نتائج بڑے اہم ہیں، کل سے مُلکی سیاست بدلنے جا رہی ہے-
فواد چودھری نے کہا کہ پہلے باقی پارٹیوں نے الگ الگ الیکشن لڑا تھا لیکن اس دفعہ یہ ساری 14 پارٹیاں مل کر الیکشن لڑ رہی ہیں اور پھر بھی عمران خان ان سب پر بھاری ہے۔ جس طرح آج لوگوں نے عمران خان کے حق میں فیصلہ دیا ہے اسکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ سے کہتا ہوں عوام کی خواہش کا آحترام کریں فوری طور پر ملک میں نئے انتخابات کا اعلان کریں حکومت سے الیکشن کے فریم ورک پر گفتگو کیلئے تیار ہیں۔