پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے دھاندلی کی ، غلام احمد بلور کا شکست تسلیم کرنے سے انکار 

پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے دھاندلی کی ، غلام احمد بلور کا شکست تسلیم کرنے سے انکار 
سورس: File

پشاور : اے این  پی امیدوار غلام بلور کا  این اے 31پشاور سے شکست تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے صوبائی حکومت نے دھاندلی کی ۔ عدالت جاؤں گا۔ 

این اے 31 میں عمران خان کی جیت کے اعلان کے بعد میڈیا سے گفتگو میں غلام احمد بلور نے کہا کہ حکومت نے پولنگ اسٹیشن کے اندر و باہر اپنے لوگ تعینات کئے تھے۔ شکست تسلیم نہیں کرتا، انتظامیہ نے مجھے ہروایا ہے۔

غلام احمد بلور کا کہنا ہے کہ الیکشن میں حکومت کی مشینری ہمارے خلاف   استعمال ہوئی۔ عمران خان کی مقبولیت میں واضح کمی پر افسوس ہے۔  مشورہ کرکے الیکشن کمیشن یا ہائی کورٹ جاؤں گا۔

مصنف کے بارے میں