لاہور :وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے صحافی خواجہ فرخ سعیدکے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔خواجہ فرخ سعید مرحوم صحافیوں کے حقوق کی آواز تھے۔
وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کاکہنا تھا خواجہ فرخ سعید نے صحافی برادری کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہراول دستے کا کردار ادا کیا،صحافت اور صحافیوں کے حقوق کے لئے مرحوم کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔چودھری پرویزالٰہی نے سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا ۔
انہون نے مرحوم کی مغفرت لواحقین کیلئے صبر وجمیل کی دعاکی ۔