اسلام آباد: قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ابتدائی نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے دو حلقوں پر پی ٹی آئی جبکہ قومی اسمبلی کے 2 اور پنجاب اسمبلی کی ایک سیٹ پر پی ڈی ایم کی جماعتیں آگے ہیں۔کراچی ملیر، ملتان اور شیخوپورہ میں پی ڈی ایم باقی سب جگہوں پرپی ٹی آئی آگے ہے۔
نیو نیوز کے مطابق این اے 31 پشاور سے عمران خان آگے ہیں ۔ اے این پی کے غلام احمد بلور دوسرے نمبر پر ہیں ۔ ملتان این اے 157 میں سید علی موسی ٰ گیلانی پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی مہر بانو قریشی دوسرے نمبر پر ہیں۔
کراچی میں این اے 239 کورنگی سے بھی عمران خان کو برتری حاصل ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے نیر حیدر کو پیچے ہیں۔
این اے 108 فیصل آباد سے عمران خان ٹاپ پر ہیں ۔یہاں سے ن لیگ کے عابد شیر علی کو اب تک دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی پی 139 شیخوپورہ سے ن لیگ کے افتخار احمد بھنگو آگے ہیں ۔پی ٹی آئی کے محمد ابوبکر پیچھے ہیں ۔ پی پی 241 بہاونگرسے پی ٹی آئی کے ملک محمد مظفرخان آگے ہیں ۔ ن لیگ کے امان اللہ ستار کو یہاں 2972 ووٹ ملے ہیں ۔
این اے 24 چار سدہ سے عمران خان آگے ہیں ۔اے این پی کے ایمل ولی خان کودوسرے نمبر پر ہیں۔مردان میں بھی عمران خان آگے اور جے یو آئی کے محمد قاسم دوسرے نمبر پر ہیں۔