ضمنی انتخابات پر امن ماحول میں ہوئے، 15 شکایات موصول ہوئیں ، تمام کو حل کردیا گیا: الیکشن کمیشن 

05:13 PM, 16 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات مجموعی طور پر پرامن ماحول میں ہوئے۔ آج تین صوبائی اور 8 قومی حلقوں کے ضمنی انتخاب میں پولنگ کے حوالے  سے الیکشن کمیشن مرکزی کنٹرول روم اسلام آباد کو 15 شکایات موصول ہوئیں۔ 

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ زیادہ ترشکایات کارکنوں کے آپس کے تصادم اور معمولی نوعیت کے جھگڑوں سےمتعلق تھیں جن کو فوری طور پر حل کردیا گیا۔ 

مزیدخبریں