فیصل آباد: ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر فیصل آباد نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی میڈیا ٹاک کا نوٹس لے لیا۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر فیصل آباد نے سی پی او کو خط لکھ دیا ۔
خط میں کہا گیاہ ے کہ وزیر داخلہ نے ووٹ کاسٹ کرکے پولنگ اسٹیشن کے احاطے میں میڈیا ٹاک کی۔رانا ثناء اللہ کو فوری طور پر حلقہ بدر کیا جائے۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ حلقے میں میرا گھر ہے اور میرا ووٹ بھی اسی حلقے میں ہے ۔ ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے حلقے میں آیا ہوں۔