فیصل آباد: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات پرامن ماحول میں ہو رہے ہیں۔ شیر پر مہر لگائی ہے۔ انشاء اللہ آج شیر جیتے گا۔ لوگ دیکھیں گے کہ جھوٹ اور فتنے کو شسکت ہوگی۔ لانگ مارچ کیلئے آنے والے یہ سوچ کر آئیں کہ 25 مئی کو ان کے ساتھ جو ہوا اس سے 10 گنا زیادہ اب ہوگا۔
فیصل آباد کے حلقہ این اے 108 میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ الیکشن عملہ اپنی ڈیوٹی فرض شناسی سےاداکررہاہے۔ اب تک 2 جگہوں پرمعمولی واقعات ہوئےہیں ۔ شیرپرمہرلگائی ہےانشا اللہ عابدشیرعلی کی جیت ہوگی۔
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ابھی تک ٹرن آؤٹ 20یا25فیصددیکھنےمیں آرہاہے ۔ الیکشن کمیشن کی ڈائریکشن پرتمام ایجنسیزکوعمل کرناچاہیے۔ کل میں اپنےگھرآیاتھامیراگھراسی حلقےمیں ہے۔ خوشی اورغم کے سلسلے میں گیا تو وہاں لوگ اکٹھے ہو گئے ۔
وزیر داخلہ نے کہا کسی کےگھرگیا،لوگ اکٹھےہوئےتوضابطہ اخلاق خلاف ورزی نہیں کہاجاسکتا۔ عوام کاجوبھی فیصلہ ہوگاوہ سامنےآئےگا۔ الیکشن کمیشن نےبہترسمجھاکسی کواندرجانےکی اجازت نہیں تویہ ان کااختیارہے۔