وفاقی حکومت گندم اور آٹے کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا چاہتی ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب

03:10 PM, 16 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت گندم اور آٹے کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا چاہتی ہے ۔ انہوں نے مقابلہ کرنا ہی ہے تو سیاسی میدان میں کریں ۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو سے کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وفاق نے سندھ کو 2 لاکھ ٹن گندم دیدی اور باقی صوبوں کو بھی دی لیکن صوبہ پنجاب کو گندم فراہم نہیں کی ۔ وفاقی حکومت ہمیں باہر سے گندم منگوانے کی اجازت نہیں دے رہی ۔

چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ وفاقی حکومت اگر گندم اور آٹے کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا چاہتی ہے تو بے شک کرے ، ہم ان کیخلاف عدالت میں جائیں گے تو ان کے پاس جواب دینے کیلئے کچھ نہ ہوگا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت کے 170 ارب روپے دینے ہیں ۔ کھاد کی باہر سے امپورٹ کا معاملہ وفاقی حکومت کا ہے ۔ شہباز شریف نے ہمارے دور کے جاری اچھے کاموں کو جان بوجھ کر بند کیا ۔ ان لوگوں کی پنجاب سے اصل دشمنی یہی ہے کہ ان کے مطالبات نہ مانے جائیں ، مقابلہ کرنا ہے تو تعداد پوری کریں ۔

مزیدخبریں