فیصل آباد : پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اب جلسوں سے کچھ نہیں ہوگا پی ڈی ایم کو حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلنا ہوگا ۔ عوام ہمارا ساتھ دے ہم ان کو مایوس نہیں کریں گے۔ 31 اکتوبر کو ڈی جی خان میں جلسہ ہوگا اس وقت تک ہم اپنا لائحہ عمل طے کرلیں گے۔
فیصل آباد کے دھوبی گھاٹ میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ احتساب کا ڈرامہ ختم ہو چکا۔ اب پی ڈی ایم نااہل حکومت کا احتساب کرے گی۔ تحفے کی گھڑی منافع کے ساتھ بیچنے والے قوم کے خیرخواہ نہیں ۔حکومت سے چھٹکارے کیلئے اب سڑکوں پر آنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ معاشی صورتحال خراب ہوتوریاست اپناوجودبرقرارنہیں رکھ سکتی۔ اداروں کومضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔ ہرایک کواپنے دائرےمیں رہ کرکام کرنا ہوگا۔
فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ چین نے پاکستان میں 70ارب ڈالرکی سرمایہ کی ۔ موجودہ حکمرانوں نےچین کوبھی ناراض کردیا ۔ اب جلسوں سے آگے سڑکوں پر آنا ہو گا ۔ قوم سڑکوں پر آئے ہم انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان چور اور نااہل ہے۔ ایک کروڑ نوکریاں دینے کا اعلان کرنے والے نے 30 لاکھ ملازمین کو نوکری سے نکال دیا۔ ہم اقتدار میں تھے تو کسی کی جرات نہیں ہوئی کہ کشمیر کا سودا کرے موجودہ حکمرانوں نے کشمیر کا سودا کرلیا ہے۔