نئی دہلی :کنگ خان شاہ رخ کے بیٹے کی گرفتاری کی ویڈیو بھی سامنے آگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کروز پر آریان خان مو جود تھے ۔
بھارتی میڈیا کی طرف انسٹا گرام پر شیئرکی گئی وہ ویڈیو اب منظر عام پر لائی گئی ہے جس میں آریا خان کی گرفتاری اور ان سے برآمد ہونے والے غیر قانونی منشیا ت کی فوٹیج بھی موجود ہے ۔
ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ممبئی پولیس کی این سی بی ایجنسی کروز شپ پر ریڈ کرتی ہے اور وہاں پر موجود آریان خان سمیت ان کے ساتھیوں کو گرفتار کر لیتی ہے۔
یاد رہے کہ این ڈی پی ایس نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو 2 اکتوبر کی رات بحری جہاز پر منعقد ہونے والی ریو پارٹی پر اچانک چھاپہ مار کر گرفتار کیا تھا۔
چھاپے کے دوران این ڈی پی ایس نے آریان خان اور ان کے ساتھیوں سے غیر قانونی منشیات بر آمد کی تھی۔ بعد ازاں دوران تفتیش شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے مشیات استعمال کرنے کا اعتراف کیا تھا۔