پنجاب کے تعلیمی بورڈ نے میٹرک نتائج کا اعلان کر دیا ،لاہور بازی لے گیا

05:32 PM, 16 Oct, 2021


لاہور،فیصل آباد،گوجرانوالا،راولپنڈی سمیت پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا،بیشتر بورڈ کا نتیجہ 99 فیصد سے زائد رہا،لاہور بورڈ 707 امیدواروں کو 1100 میں سے 1100 نمبردیکر سب پر بازی لے گیا ،پورے نمبر دینے کی وجہ سے ٹاپ پوزیشن سسٹم دم توڑ گیا،کرونا نے پہلی تین پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلبا کا دوربھی ختم کردیا۔

لاہور بورڈ کے مطابق امتحانات میں 2 لاکھ 92 ہزار 836 امیدواروں نے شرکت کی،جن میں سے 2 لاکھ 88 ہزار 617 امیدوار کامیاب ہوئے،لاہور بورڈ کے تحت میٹرک سائنس گروپ میں 2 لاکھ 10 ہزار 285 امیدواروں نے درخواستیں دیںلیکن سائنس گروپ میں 2 لاکھ 6 ہزار 349 امیدواروں نے شرکت کی،جس کے بعد سائنس گروپ میں کامیابی کا تناسب 98.92 فیصد رہا۔

لاہور بورڈ کے تحت میٹرک آرٹس گروپ میں کل 90 ہزار 417 امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائیں،آرٹس گروپ میں 86 ہزار 487 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی،آرٹس گروپ میں کامیابی کا تناسب 97.69 فیصد رہا ۔

دوسری طرف راولپنڈی بورڈ نے بھی میٹرک کے رزلٹ کا اعلان کر دیا ،چیئرمین تعلیمی بورڈ ڈاکٹر غلام دستگیر کے مطابق ایک لاکھ بتیس ہزار 959 امیدواروں نے میٹرک کے سالانہ امتحان میں حصہ لیا ۔ایک لاکھ اکتیس ہزار 631 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی، تناسب 99.01 فیصد رہا ۔1121 امیدوار میٹرک کے سالانہ امتحان میں فیل ہوئے۔امتحان میں 60 ہزار ساٹھ طالبات اور 72 ہزار 899 طلباء شامل ہوئے۔

مزیدخبریں