نااہل شریف خاندان غیر ملکیوں کو سیاسی بقا کا آخری سہارا سمجھے ہیں:شہباز گل

04:24 PM, 16 Oct, 2021

لاہور:معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ مریم صفدر کی اخلاق باختگی کے پیچھے نااہل شریف خاندان کی سیاسی پرورش ہے، ‏‎ووٹ کو عزت دو کا نعرہ بیچنے والے غیر ملکی سے ملاقات پر ٹھمکے لگا رہے ہیں،نااہل شریف خاندان غیر ملکیوں کو سیاسی بقا کا آخری سہارا سمجھے ہیں۔

ترجمان وزیراعظم ڈاکٹر شہباز گِل کا مریم صفدر کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ اقتدار اور کرسی کے لالچ و حوص میں مریم صفدر گراوٹ کے اعلی مقام پر ہیں۔مولانا، زرداری، مودی کے بعد اب امریکیوں کے پاؤں پڑنے کا وقت ہوا ہے، غیر ملکیوں کو اپنی جدی پشتی غلامی کی یقین دہانیاں کرائی جارہی ہونگی۔

انہوں نے کہا مریم صفدر بتائیں امریکی ناظم الامور نے تعلیم کے نام پر 9 ارب امریکی فنڈ کا حساب تو نہیں پوچھا؟ 22 ماڈل سکولز کیلئے ایجوکیشن پروگرام کے تحت 120 ملین سے زائد رقم ہڑپنے والی مریم صفدر اس پر بھی روشنی ڈالیں، کیلبری کوئین نے جاتی عمرہ کے علاوہ کچھ نہیں دیکھا، پاکستانی سیاست میں مریم صفدر کی حیثیت ایک سرٹیفائیڈ جعلساز کے سوا کچھ نہیں۔

مزیدخبریں