عوام پر پٹرول بم گرانا افسوسناک ہے ، مریم نواز

عوام پر پٹرول بم گرانا افسوسناک ہے ، مریم نواز

لاہور:مسلم لیگ ن کی  نائب صدر مریم نوا ز نے کہا ہے کہ عوام پر پٹرول بم گرانا افسوسناک خبر ہے ۔ جب پٹرول کی قیمت بڑھتی ہے تو ہر چیز کی قیمت بڑھ جاتی ہے ۔

لاہور میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ موجودہ دور حکومت میں ہر چیز مہنگی ہوگئی ہے ۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کی مشکلات بڑھ جائیں گی ملک میں بیشمار لوگ ایسے ہیں جن کی تنخواہ بیس ہزار سے کم ہے ۔

مریم نواز نے کہا کہ ہر کوئی آپ کی طرح بنی گالہ میں نہیں رہتا ہر کسی کے پا س اے ٹی ایم نہیں ہے ہر کسی کے پاس آپ جیسے دوست نہیں جو آپ کا کچن چلاتے ہیں ۔

مریم نواز نے کہا کہ لوگ گیس بجلی اور بچوں کی فیسیں کہاں سے بھریں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے ۔ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ افسوسناک خبر ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس عوام کی سہولت اور بہتری کے لئے کوئی پالیسی نہیں ہے ۔ حکومت اپنے ہی خلاف لانگ مارچ کی تیاری کررہی ہے ۔

مریم نواز نے کہا کہ آج عوام ڈینگی سے تنگ ہیں آج عوام شہبازشریف کو یاد کرتے ہیں ، جب وہ سڑک پر عوام کی خدمت کرتے تھے تو یہ کہتے تھے کہ وہ ڈرامہ کررہا ہے ۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج عوام کو پتہ چل گیا ہے کہ یہ حکومت کتنی قابل ہے  اور ان کے لئے کیا کرسکتی ہے ۔