اسلام آباد: حکومت کی طرف سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا گیا ۔ ایک لیٹر پٹرول اب 137روپے79 پیسے میں ملے گا ۔
حکومت کی طرف سےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 44 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جب کہ پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 49 پیسے اور مٹی کا تیل 10 روپے 95 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 8 روپے 84 پیسے مہنگا کردیا گیا
قیمت میں اضافے کے بعد ایک لیٹر پیٹرول 137روپے 79 پیسے کا ہو گیا ہے جب کہ ایک لیٹر مٹی کا تیل 110روپے26 پیسے کا ہو گیا ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 134 روپے 48 پیسے ہو گئی ہے جبکہ ایک لیٹر لائٹ ڈیزل آئل 108 روپے 35پیسے کا ہو گیا۔