صرف آزاد الیکشن کی صورت میں ملک کو بچا سکتے ہیں:شا ہد خاقان عباسی 

10:32 PM, 16 Oct, 2020

گوجرانوالہ :پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے پہلے سیاسی پاور شو سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ آج گوجرانولہ نے میدان مار لیا ہے ،جتنے لوگ سٹیڈیم میں موجود ہیں اس سے دوگنا باہر ہیں ،یہ جمہوریت اور پاکستان کی فتح ہے ، ملک ترقی اس وقت کرے گا جب آئین کی حکمرانی ہو گی ،ہم صرف آزاد الیکشن کی صورت میں ملک کو بچا سکتے ہیں ،ہمارا مطالبہ ہے ملک میں آزاد الیکشن کروائے جائیں۔

 سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا حکومت جواب دے آج چینی 110 روپے اور آٹا 75 روپے کیسے ہو گیا ،آج ملک میں مہنگائی کیسے ہوگئی ،انکے پاس کوئی جواب نہیں ہے ،آج عمران خان کو لانے والوں کو بھی نواز شریف یا د آتا ہے ۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا موجود حکومت ناکام ہو چکی ہے کیونکہ اس کی بنیاد کھوکھلی تھی ،آج گوجرانوالہ میں ووٹوں کی اکثریت بیٹھی ہے ،جس حکومت کی بنیاد بے معنی ہو وہ قائم نہیں رہ سکتی ،عوام ووٹ کی صورت میں امانت دیتے ہیں اس میں خیانت نہیں ہونی چاہیے ۔

شاہد خاقان عباسی کاکہنا تھا 'عمران خان کی ناکامی کی وجہ حکومت کی کھوکھلی بنیادیں ہیں ،ملک ترقی اس وقت کرے گا جب آئین کی حکمرانی ہو گی ،ہم صرف آزاد الیکشن کی صورت میں ملک کو بچا سکتے ہیں ،آج ہر پاکستانی مشکل میں ہے ہمارا ملک مشکل میں ہے ،اس حکومت کا ہردن عوام پر بھاری ہے ،کوئی اگر ملک کو ترقی دے سکتا ہے تو وہ صرف نواز شریف ہی ہے ،عمران خان اور ہائبرڈ نظام ناکام ہو چکا ہے ۔

مزیدخبریں