لاہور دنیا کے آلودہ ترین ممالک میں نمایاں پوزیشن پرآگیا

لاہور دنیا کے آلودہ ترین ممالک میں نمایاں پوزیشن پرآگیا

لاہور:تاریخی شہر لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پانچویں نمبر پر آگیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق ائیر کوالٹی انڈیکس میں دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پانچویں نمبر پر آگیا ۔فضائی آلودگی جانچنے والے عالمی ادارے کی جاری فہرست میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور بھی شامل ہے اور اس تاریخی شہر کی حالت ابتر ہو چکی ہے۔

لاہور بدستور دنیا بھر کے دس آلودہ ترین شہروں میں شامل ہے جبکہ گوجرانوالہ میں بھی ائیر کوالٹی انڈیکس ایک سو ستاون تک جا پہنچا ہے۔لاہور میں مجموعی طور پر ائیر کوالٹی انڈیکس ایک سو باون ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ پاکستان کے آلودہ شہروں میں گوجرانوالہ پہلے نمبر پر ہے، جہاں ائیر کوالٹی انڈیکس ایک سو ستاون ہے۔

عالمی سطح پر ایک سو چوہتر ائیر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ انڈونیشیا کا شہر جکارتہ سرفہرست ہے، دہلی دوسرے، ڈھاکہ تیسرے اور تاشقند چوتھے نمبر پر ہے۔لاہور میں سب سے زیادہ آلودگی سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کے علاقے میں ریکارڈ کی گئی ہے۔ کلمہ چوک، اپر مال، شملہ پہاڑی چوک کے علاقے بھی دھوئیں اور آلودگی کی کی لپیٹ میں ہیں۔