بھارتی وزیر اعظم مودی کا ہم شکل سامنے آگیا

06:24 PM, 16 Oct, 2020


نئی دہلی : بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ہم شکل نے بہار کی انتخابی مہم میں ایک نئی جان ڈال دی ہے۔ ابھی نندن پاٹھک نامی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ہم شکل نے انڈیا کو حیرت میں ڈال دیا۔


تفصیلات کے مطابق بھارتی صوبہ پٹنہ میں انتخابات ہمیشہ سے کچھ الگ رنگ لئے ہوتے ہیںمگر اس بار بہار کے انتخابات میں وہ گہما گہمی نظر نہیں آرہی تھی جب تک 53 سالہ ابھی نندن پاٹھک منظر عام پر نہیں آئے تھے۔ ابھی نندن کی شکل ہوبہو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملتی ہے ۔ 


ابھی نندن نے ہتھائو اسمبلی کا ممبر بننے کیلئے گوپال گنج سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں اور ان کا تعلق ونچت سماج پارٹی سے ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ وہ اپنے علاقے میں بہت زیادہ ترقیاتی کام کروائیں اور عوام کی خدمت کریں۔


ابھی نندن کے بارے میں اہم بات یہ ہے کہ نہ صرف وہ مودی کی طرح نظر آتے ہیں بلکہ وہ بالکل انہی کی طرح کے کپڑ ے پہنتے ہیں اور بولتے بھی بالکل انہی کی طرح ہیں۔


بھارتی عوام کےتبصرے اس حوالے سے بہت مزیدار تھے۔ سوشل میڈیا پر بھارتی عوام کا کہنا تھا کہ ایک مودی سنبھالا نہیں جا رہا تھا یہ اور ایک مودی کہاں سے آگیا۔ ایک اور صارف کا تبصرہ تھا کہ یہ مودی بھی بہت آگے جانے والا ہے۔

مزیدخبریں