گائے کے گوبر سے بھارتی سائنسدانوں کی بڑی ایجاد

05:55 PM, 16 Oct, 2020


نئی دہلی:بھارتی سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ گائے کے گوبر سے بنائے جانے والی ایک چپ انسان کو موبائل فونز سے نکلنے والی خطرناک شعاعوں سے بچا سکتی ہے۔


تفصیلات کے مطابق بھارت میں گائے کے تحفظ اور گائے کے گوبر سے بنی ہوئی چیزوں کو فروغ دینے کیلئے ایک ادارہ قائم ہے جہاں پر گائے کے گوبر پر ریسرچ کی جاتی ہے ۔اب اس سرکاری ادارے کے سائنسدانوں نے ایک حیران کن دعویٰ کر کے دنیا بھر کے سائنسدانوں کو حیران کر دیا ہے کہ  گائے کے گوبر سے بنی چپ سےخارج ہونے والی شعاعیں موبائل کی ریز سے انسانوں کو تحفظ فراہم کرتی ہیں۔


گائے کے گوبر سے بنی اس چپ کا نام گاستوا کوچ رکھا گیا ہے جس کی   قیمت50 سے 100  بھارتی روپے کے درمیان رکھی کی گئی ہے۔بھارتی سرکاری ادارے کا کہنا ہے کہ ہم گائے کے گوبر سے بنی  چپس کو بھارت میں مقبول کرنے کے ساتھ ساتھ امریکا سمیت دیگر باہر ممالک میں بھی فروخت کرنا چاہتے ہیں۔گائے کے گوبر سے بنی ہوئی اس چپ کو آپ اپنے گھر میں یا موبائل فون کے کور پر لگا سکتے ہیں اور اس سے آپ خطرناک شعاعوں سے محفوظ رہ سکیں گے۔اگر آپ اس چپ کی تاثیر جاننا چاہتے ہیں تو آپ اس کی کسی بھی لیبارٹری سے جانچ کرواسکتے ہیں۔

مزیدخبریں