ممبئی:بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ ان کی زندگی میں کچھ ایسے المناک واقعات ہیں جو وہ کسی سے بھی شیئر نہیں کر سکتیں ۔ مگر انڈیا میں می ٹو مہم میں خواتین کی جرات دیکھ کر بہت خوش ہیں۔
ایک انٹرویو میں بھارتی سپر سٹار اداکارہ کترینہ کیف نے کہا کہ وہ انڈیا میں می ٹو مہم سے بہت خوش ہیں اور خواتین جس طرح بہادری سے اپنے ساتھ ہونے والے مظالم پر کھل کر بول رہی ہے وہ بہت اچھی خبر ہے۔ میرے ساتھ بھی بھارتی فلم انڈسٹری میں بہت المناک حادثے ہوئے لیکن مجھ میں اتنی ہمت نہیںکہ وہ میں سب کے سامنے بتا سکوں۔
انہوں نے کہا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں اور ناقابل یقین تصور کرتی ہیں کہ وہ ایسے لوگوں کے ساتھ کام کر رہی ہیں جنہیں اپنے کام اور فن اداکاری میں مہارت حاصل ہے، وہ مجھے اداکاری میں بہتری کے لئے مدد کرتے ہیں اور کام کے حوالے سے جنونی ہونا کوئی مذاق نہیں ہے۔
کترینہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کام میں بہتری لانے کی کوشش کررہی ہیں اور ان لوگوں کے ساتھ ہوتی ہیں جو اپنے کام میں بہترین ہیں۔ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں اور ناقابل یقین تصور کرتی ہیں کہ وہ تینوں خانز کے ساتھ کام کر رہی ہیں جو اپنے کام میں مہارت رکھتے ہیں۔