لاہور : پاکستان فیشن انڈسٹری کی معروف ماڈل آمنہ الیاس اور صدف کنول کا ماضی کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہاہے جس میں انہوں نے پاکستان کی نامور ماڈل اور اداکارہ ” آمنہ حق “ کو موٹا کہا جس پر سوشل میڈیا پر طوفان آ گیاہے ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ آمنہ الیاس نے چند روز قبل ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے آٹے سے بھرے تسلے میں اپنا منہ ڈال کر لوگوں کو پیغام دیا تھا کہ اپنے آپ کو پہچانیں۔
بعد ازاں آمنہ الیاس نے ایک اور ویڈیو بھی شیئر کی جس میں انہوں نے باڈی شیمنگ (یعنی جسم کی بناوٹ کا مذاق بنانے والوں) کو ایک پیغام دیا تھا۔
تاہم اب ان کا ماضی کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہواہے جس میں آمنہ الیاس ایک شو کے دوران صدف کنول کے ساتھ موجود ہیں جہاں ہنسی مزاح کی محفل جاری ہے.
اس دوران آمنہ الیاس ہاتھوں کے اشارے اور اپنے منہ کو پھلا کرباڈی شیمنگ کا سہارا لیتے ہوئے ایک پیغام دیتی ہیں کہ ایک پرانی ماڈل ہے۔ جسے پہنچانتے ہوئے آگے سے ادکارہ صدف کنول کہتی ہیں کہ ” موٹی ہو گئی ہے اور وہ آمنہ حق ہے ۔
“اس مکالمے کے بعد دونوں اداکارائیں کھل کھلا کر تالی مار کر ہنستی ہیں .اس ویڈیو کے بعد صارفین نے آمنہ الیاس کو آڑے ہاتھوں لیا اور ان کا کہنا ہے کہ آپ آج کل خود باڈی شیمنگ کرنے والوں کے خلاف باتیں کر رہی ہیں جب کہ اس سے قبل آپ خود باڈی شیمنگ کرتے دکھائی دی تھیں۔
دوسری جانب چند صارفین نے انہیں یہ بھی کہا کہ آپ فئیرنیس کریم کی تشہیر کرنے والوں کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلا رہی ہیں لیکن آپ تو خود اپنی تصاویر میں گورا دکھنے کے لیے فلٹرز کا استعمال کرتی ہیں۔