آپ اب زیادتی کر رہی ہیں، مجھے لفظ ''لڑکی'' پر کوئی اعتراض نہیں، شہزاد اکبر کا مریم نواز پر طنز

01:02 PM, 16 Oct, 2020

اسلام آباد: مشیر داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لفظ ''لڑکی'' پر قطعی کوئی اعتراض نہیں، محترمہ یہ آپ اب زیادتی کر رہی ہیں۔

خیال رہے کہ مریم نواز نے اپنے ایک حالیہ ٹویٹ میں لکھا تھا کہ اتنا ڈر؟ وہ بھی ایک نہتی لڑکی سے؟

مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے اسی ٹویٹ کے جواب مریم نواز پر طنز کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جلسہ کی اجازت آپ کی من پسند جگہ اور لاہور سے روانگی بھی آپ ہی کی مرضی کے روٹ سے دے دی گی ہے، اب آپ جلسہ شوق سے کریں اور اگر لوگ کم ہو تو بقول فواد عاطف اسلم حاضر ہے۔

اپنے دوسرے ٹویٹ میں انہوں نے میاں شہباز شریف پر بھی طنز کیا اور لکھا کہ ویسے ان چچا بھتیجی کی بھی حد ہے، ایک کو جالب بننے کا شوق ہے تو دوسرے کو بینظیر! واہ ری سیاست کہاں لاڑکانہ کی سڑکوں پر گھسیٹنا تھا کہاں انھیں کی مثال بن رہے ہیں، ویسے لگتا آج بلاول ان سے باری لے جائے گا (لفظ لڑکی پر قطعی کوئی اعتراز نہیں!)

مزیدخبریں