اسلام آباد: مشیر داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لفظ ''لڑکی'' پر قطعی کوئی اعتراض نہیں، محترمہ یہ آپ اب زیادتی کر رہی ہیں۔
خیال رہے کہ مریم نواز نے اپنے ایک حالیہ ٹویٹ میں لکھا تھا کہ اتنا ڈر؟ وہ بھی ایک نہتی لڑکی سے؟
محترمہ یہ آپ اب زیادتی کر رہی ہیں (میں لفظ لڑکی پہ اعتراز نہیں کروں گا) جلسہ کی اجازت آپکے من پسند جگہ پہ اور لاہور سے روانگی بھی آپ ہی کی مرضی روٹ سے دے دیگی ہے اب آپ جلسہ شوق سے کریں اور اگر crowdکم ہو تو بقول فواد عاطف اسلم حاظر ہے https://t.co/nXonmRnPQv
— Mirza Shahzad Akbar (@ShazadAkbar) October 16, 2020
مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے اسی ٹویٹ کے جواب مریم نواز پر طنز کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جلسہ کی اجازت آپ کی من پسند جگہ اور لاہور سے روانگی بھی آپ ہی کی مرضی کے روٹ سے دے دی گی ہے، اب آپ جلسہ شوق سے کریں اور اگر لوگ کم ہو تو بقول فواد عاطف اسلم حاضر ہے۔
ویسے ان چچا بھتیجی کی بھی حد ہے ایک کو جالب بننے کا شوق ہے تو دوسرے کو بینظیر ! واہ ری سیاست کہاں لاڑکانہ کی سڑکوں پہ گھسیٹنا تھا کہاں انھی کی مثال بن رہے ہیں ویسے لگتا آج بلاول ان سے باری لے جاے گا (لفظ لڑکی پہ قطعی کوئی اعتراز نہیں !) https://t.co/nXonmRnPQv
— Mirza Shahzad Akbar (@ShazadAkbar) October 16, 2020
اپنے دوسرے ٹویٹ میں انہوں نے میاں شہباز شریف پر بھی طنز کیا اور لکھا کہ ویسے ان چچا بھتیجی کی بھی حد ہے، ایک کو جالب بننے کا شوق ہے تو دوسرے کو بینظیر! واہ ری سیاست کہاں لاڑکانہ کی سڑکوں پر گھسیٹنا تھا کہاں انھیں کی مثال بن رہے ہیں، ویسے لگتا آج بلاول ان سے باری لے جائے گا (لفظ لڑکی پر قطعی کوئی اعتراز نہیں!)