ڈرگ سکینڈل ،بنگلورو پولیس کا ویویک اوبرائے کے گھر چھاپہ

10:41 AM, 16 Oct, 2020

بنگلورو:بالی ووڈ اداکارہ ویویک اوبرائے بڑی مشکل میں پھنس گئے،بنگلورو پولیس نے ڈرگ سکینڈل کے سلسلہ میں ان کے ممبئی میں واقع گھر پر چھاپہ مارا۔


بھارتی میڈیا رپورٹ  کے مطابق سی سی بی کے پولیس اہلکاروں نے ممبئی میں موجود اداکار وویک اوبرائے کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا ، جو اس کے بہنوئی آدتیہ آلوا کی تلاش میں تھے جو صندل ووڈ منشیات کے معاملے کا ایک اہم ملزم ہے۔


بنگلور وسینٹرل کرائم برانچ (سی سی بی) کی ٹیم نے بالی ووڈ اداکار وویک اوبرائے کی ممبئی میں ان کے رشتے دار آدتیہ الوا کے سلسلے میں رہائش گاہ پر تلاشی لی۔


آدتیہ آلوا صندل ووڈ منشیات کے معاملے میں ایک اہم ملزم ہیں ، جس کا انکشاف کناڈا کے فلمساز اندراجیت لنکیش نے اگست میں کیا تھا۔ جب سے سی سی بی نے اس کیس کی تحقیقات شروع کی ہیں تب سے آدتیہ مفرور ہے۔


سی سی بی کے مطابق انہوں نے عدالتی وارنٹ حاصل کرلیا تھا ،آدتیہ کی تلاش کے ارادے سے وویک کی رہائش گاہ کی تلاشی لی ہے-جو پچھلے تین ہفتوں سے فرار ہے۔ تلاشیاں ان اطلاعات کے بعد لی گئیں کہ وہ ممبئی میں وویک اوبرائے کے گھر پر موجود ہیں-


میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل پولیس نے ویویک اوبرائے کے برادر نسبتی آدیتہ آلوا کے گھر پر بھی چھاپا مارا تھا تاہم وویک کے گھر پر چھاپہ مارنے سے متعلق پولیس کا کہنا تھا کہ وہ آدیتہ آلوا کے کو تلاش کرنے کے لیے یہاں آئے تھے۔


ان کا کہنا تھا کہ ہم  عدالت سے ویویک  کے گھر کی تلاشی کا وارنٹ لینے کے بعد ان کے گھر پر پہنچے تھے بنگلورو پولیس حکام نے یہ بھی بتایا کہ ان کے ہمراہ ممبئی پولیس کے اہلکار بھی موجود تھے۔


بنگلورو پولیس نے سٹائلش اداکار کے گھر کی تقریباً ڈھائی گھنٹے تک تلاشی لی، جس کے بعد وہ واپس چلے گئی پولیس نے امکان ظاہر کیا کہ وویک ممکنہ طور پر اپنی اہلیہ کے بھائی کی موجودگی کا علم رکھتے ہیں۔

مزیدخبریں