سعودی ائیر لائن کااسلام آباد اور کراچی کیلئے پروازیں بحال کرنے کا اعلان 

10:28 AM, 16 Oct, 2020

ریاض : سعودی ائیرلائن نے اسلام آباد اور کراچی کے لئے بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔


 سعودی ائیر لائن کے مطابق اسلام آباد اور کراچی سمیت دنیا بھر کے 20 مقامات کے لئے عالمی پروازیں بحال کی جائیں گی۔ سعودی عرب کی جانب سے گزشتہ ماہ بین الاقوامی پروازوں پر جزوی طور پر پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔


اب سعودی ائیر لائن نے دنیا بھر کے بیس شہروں کے لئے پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا ہے یاد رہے کہ سات ماہ کے بعد سعودی ائیر لائن بین الاقوامی کمرشل پروازیں بحال کر رہی ہے۔


سعودی عرب پہنچنے والے مسافروں کے لئے تین روز قرنطینہ میں رہنا لازمی ہو گا اور مملکت میں پہنچنے کے بعد اڑتالیس گھنٹوں کے اندراپنا کورونا ٹیسٹ بھی کرانا لازمی ہو گا۔


خیال رہے کہ سعودی عرب نے کورونا وبا کے پھیلنے کے باعث پاکستان سمیت پوری دنیا کے لئے اپنی پروازوں کو بند کردیا تھا جبکہ خانہ کعبہ اور عمرہ کرنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی تھی۔

مزیدخبریں