کراچی کے علاقے لانڈھی میں آتشزدگی، دو فیکٹریاں مکمل طور پر تباہ، امدادی کارروائیاں جاری

09:35 AM, 16 Oct, 2020

کراچی: آتشزدگی کا یہ وقعہ کراچی کے علاقے لانڈھی کے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں پیش آیا۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر لی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور کارروائیاں شروع کر دیں۔

ادھر لیاری کے علاقے چاکیواڑہ کے قریب جھٹ پٹ مارکیٹ میں واقع چپس اور دیگر اشیا کے گودام میں اچانک آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں گودام میں موجود ٹرک سمیت 4 سے 5 گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے جب کہ یہاں بھی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

دوسری جانب آئی آئی چندریگر روڈ پر یونی پلازہ میں واقعے کمپیوٹر اور الیکٹرونکس بورڈ کی دکان میں اچانک آگ لگ گئی اور فائر بریگیڈ نے وقت پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

فائر بریگیڈ حکام نے لانڈھی میں فیکٹروں میں لگی آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیا ہے۔ فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں تاہم انہیں آگ پر قابو پانے میں مسائل کا سامنا ہے۔

مزیدخبریں