اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی اموات میں روز بروز اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 7 افراد کے انتقال کے بعد اس موذی مرض کا شکار ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 621 ہو گئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 659 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ اعدادوشمار کے مطابق اس وقت مختلف ہسپتالوں میں کورونا کے 9 ہزار 421 مریض زیر علاج ہیں اور 3 لاکھ 5 ہزار 835 صحتیاب ہو چکے ہیں۔ صوبہ پنجاب میں 2 ہزار 279، سندھ میں 2 ہزار 568، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 265، اسلام آباد میں 193، بلوچستان میں 146، گلگت بلتستان میں 90 اور آزاد کشمیر میں 80 افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 17 ہزار781 ہوگئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ ایک ہزار367، سندھ میں ایک لاکھ 41 ہزار249، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار521، بلوچستان میں 15 ہزار621، گلگت بلتستان میں 4ہزار61 اور آزاد کشمیر میں3 ہزار322 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
دوسری طرف عالمی سطح پر اس مرض کے پھیلائو پر بات کی جائے تو دنیا بھر میں اب تک 3 کروڑ 91 لاکھ 70 ہزار 483 افراد متاثر اور 11 لاکھ 2 ہزار 926 ہلاک ہو چکے ہیں۔ کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 2 کروڑ 93 لاکھ 78 ہزار 708 ہو گئی ہے اور 86 لاکھ 88 ہزار849 ایکٹیو کیسز ہیں۔ امریکا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 2 لاکھ 22 ہزار 717 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور82 لاکھ 16 ہزار 315 میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔ بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں 73 لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ایک لاکھ 11 ہزار 337 اموات ہوئی ہیں۔
برازیل کورونا سے متاثرہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں 51 لاکھ 41 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے اور ایک لاکھ 12 ہزار 146 اموات ہوئی ہیں۔ روس میں 13 لاکھ 54 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 491 ہو گئی ہے۔ سپین میں9لاکھ72 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 33 ہزار553 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ارجنٹائن میں بھی 9 لاکھ49 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں اور25ہزار322 اموات ہوئی ہیں۔ کولمبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں 28 ہزار457 اموات ہوئی ہیں جبکہ 9 لاکھ 36 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پیرو میں 8 لاکھ 59 ہزار 740 افراد متاثر اور 35 ہزار 577 ہلاک ہو چکے ہیں۔