اسلام آباد :پاکستانیوں کی بھابھی اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی بیٹے اذہان ملک کے ساتھ چہل قدمی کرتے ہوئے لی گئی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی ہے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں شعیب ملک اور اْن کی اہلیہ ثانیہ مرزا کے مداح موجود ہیں جو اِن دونوں سے متعلق جاننا اور اْنہیں سوشل میڈیا پر فالو کرنا پسند کرتے ہیں۔
ثانیہ مرزا کی جانب سے آئے دن اپنی اور بیٹے اِذہان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جاتی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔
ثانیہ مرزا نے اپنی تصویر، ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام اور فیس بْک پر بیٹے اذہان کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماں بیٹا کسی پارک میں موجود چہل قدمی کر رہے ہیں۔
ثانیہ مرزا نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ دوپہر کی بہترین چہل قدمی اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ۔
ثانیہ مرزا کی جانب سے شیئر کی گئی اس خوبصورت تصویر پر اب تک ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں جس میں ثانیہ مرزا کے ایک بہترین کھلاڑی ہونے کے ساتھ ایک اچھی ماں ہونے کی بھی تعریفیں کی جا رہی ہیں۔
یاد رہے کہ ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی شادی دس برس قبل اپریل میں ہوئی تھی۔اب تک ان سے متعلق خبریں مسلسل پاکستانی میڈیا پر شائع ہوتی رہتی ہیں۔
لوگ ہمیشہ ان کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں اور ان کے کامیاب جوڑے کو بہت پسند کرتے ہیں۔2018 میں ان کے یہاں پہلے بچے کی پیدائش بھی ہوئی تھی۔اپریل میں دونوں نے شادی کی دسویں سالگرہ بھی منائی تاہم اس بار وہ کورونا وائرس کی وجہ سے ایک ساتھ سالگرہ نہیں منا پائے۔