ممکنہ میچ فکسنگ ،آئی سی سی نے تین کھلاڑیوں کو معطل کر دیا

09:48 PM, 16 Oct, 2019

دبئی :آئی سی سی نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائرز کے آغاز سے قبل یو اے ای کی ٹیم کے تین کھلاڑیوںکو اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت فرد جرم عائد کرتے ہوئے معطل کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق یو اے ای کے کپتان محمد نوید پر دو روز بعد ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائرز اور اس سال ہونے والی ٹی ٹین لیگ میں ممکنہ میچ فکسنگ کی پیشکش قبول کرنے کے الزامات ہیں،ان پر اس بات کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس کرپٹ پیشکش کا انہوں نے آئی سی سی کو کیوں نہیں بتایا ۔

بیٹسمین شیمن انور ،فاسٹ باﺅلر قدیر خان پر بھی کرپٹ سرگرمیوں کا الزام ہے جس سے انہوں نے بروقت آئی سی سی کو آگاہ نہیں کیا تھا ،محمد نوید، قدیر احمد خان اور شیمن انور بٹ دو روز بعد ہونے والے آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائرز کیلئے یو اے ای کے عبوری اسکواڈ میں شامل تھے۔

مزیدخبریں