گجرات:گجرات کے معروف شاپنگ مال میں آگ نے تباہی مچا دی ،آگ چندلمحے میں ہی متعدد دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ،کروڑوں مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق گجرات کے علاقے بھمبر میں علینا شاپنگ سنٹر میں صبح 8بجے لگنے والی آگ نے تباہی مچا دی ،آگ سے 30 دکانیں، 60 فلیٹس اور 20 سے زائد کاریں لپیٹ میں آ گئیں اور کروڑوں کے نقصان کا تخمینہ بتایا جا رہا ہے، آگ بجھانے کیلئے گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ سے ریسیکو کی گاڑیاں امدادادی کارروائیاں میںحصہ لے رہی ہیں ۔
شاپنگ مال کی انتظامیہ کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی یا لگائی گئی، تاحال معلوم نہ ہو سکا۔