خورشیدشاہ کی دونوں بیویوں،بیٹوں ودیگرکی عبوری ضمانت میں 15نومبر تک توسیع

12:03 PM, 16 Oct, 2019

کراچی:نیب کے ہاتھوں گرفتارپیپلز پارٹی کے سینئر رہنماخورشیدشاہ کی دونوں بیویوں،بیٹوں ودیگرکی عبوری ضمانت میں 15نومبر تک توسیع کردی گئی۔

سابق قائد حزب اختلاف کے اہل خانہ نے عبوری ضمانت میں توسیع کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ عدالت نے سماعت کے دوران خواتین کو حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔

واضح رہے کہ سید خورشید شاہ کیخلاف نیب کورٹ سکھر میں ریفرنس زیر سماعت ہے۔

مزیدخبریں