شاہی جوڑا چترال پہنچ گیا ،روایتی لباس بھی زیب تن کیا

10:51 AM, 16 Oct, 2019

چترال: برطانوی شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے ہمراہ چترال پہنچ گئے، برطانوی شاہی جوڑا ہیلی کاپٹر میں کوہ ہندوکش کے خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہوا۔


تفصیلات کے مطابق برطانوی شاہی جوڑے نے گزشتہ روز اسلام آباد میں مصروف دن گزارا، شاہی مہمان شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے صدر مملکت عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

ایوان صدر پہنچنے پر صدر مملکت عارف علوی جبکہ وزیر اعظم ہاوس آمد پر عمران خان نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سےجوڑے کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا۔ چترال میں شاہی جوڑے نے روایتی لباس زیب تن کیا 

مزیدخبریں