یاسر حسین کا اقرا عزیز کو گود میں اٹھا کر تصویر لینا مہنگا پڑگیا،سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید

10:03 AM, 16 Oct, 2019

میامی: اداکار یاسر حسین کی اپنی منگیتر اقرا عزیز کو گود میں اٹھانے کی تصویر سامنے آئی ہے جس نے سوشل میڈیا صارفین کے غصے کو ایک بار پھر ہوا دے دی۔

اداکار یاسر حسین اور ان کی منگیتر اقرا عزیز ان دنوں میامی میں چھٹیاں گزار رہے ہیں اور اپنے خوبصورت لمحات کی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کررہے ہیں۔ دونوں کی ایک تصویر سامنے آئی ہے جس میں یاسر حسین نے اقرا عزیز کو گود میں اٹھایا ہوا ہے، اس پرسوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جارہی ہے اور صارفین دونوں کو پاکستانی معاشرے میں رائج روایات کی دھجیاں اڑانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

محمد رشید نامی صارف نے یاسر اور اقرا کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا آپ دونوں کس طرح کے کلچر کی تشہیر کرنے کی کوشش کررہے ہیں؟ ہمارے معاشرے اور مذہب میں بغیر شادی کے اس طرح ایک ساتھ وقت گزارنے کی بالکل اجازت نہیں، خدا ہمیں سیدھے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔

کچھ لوگوں نے دونوں کو باپ اور بیٹی سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے باپ اور بیٹی میامی میں چھٹیوں کا لطف لے رہے ہوں۔ کوثر نامی خاتون نے کہا شکر ہے میں نے اپنے بچوں کو اس طرح کی بے غیرتی سکھاتے ہوئے بڑا نہیں کیا۔

واضح رہے کہ لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب کے دوران یاسر حسین نے اقرا عزیز کو شادی کی پیشکش کرتے ہوئے سب کے سامنے بوسے لیے تھے جس پر دونوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

مزیدخبریں