پاکستان کے بغیر خطے اور دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا، ترجمان پاک فوج

04:50 PM, 16 Oct, 2018

لندن:ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بغیر خطے اور دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔


تفصیلات کے مطابق لندن کی وارک یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دنیا میں القاعدہ کو کبھی بھی پاکستان کی مددکے بغیر شکست نہیں ہوسکتی تھی دہشتگردی کے خاتمے کےلئے دنیا کو پاکستان کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کا امن ایک دوسرے سے مشروط ہے اور پاکستان کی خواہش ہے کہ امریکا افغانستان میں مکمل امن آنے تک رہے۔


ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے آپریشن سے دہشت گردوں کی کارروائیاں صفر ہوگئی ہیں، ملالہ یوسف زئی پر حملہ خواتین کی تعلیم کے مخالف دہشت گردوں نے کیا۔

مزیدخبریں