دوسرا ٹیسٹ،پاکستان کی آسٹریلیا کیخلاف بیٹنگ جاری

10:42 AM, 16 Oct, 2018

ابوظہبی: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے آخری میچ میں پاکستان کی  ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے ۔فخر زمان اور محمد حفیظ نے اننگز کا آغاز کیا تو پروفیسر  صرف 4رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔پاکستان کی آدھی ٹیم  پویلین لوٹ چکی ہے۔فخر زمان اور کپتان سرفراز احمد وکٹ پر موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں ہونیوالے میچ میں پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیتا اور آسٹریلوی قائد کو فیلڈنگ کرنے کی دعوت دی ۔شیخ زید سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہاب ریاض کی جگہ میر حمزہ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے جبکہ ٹم پین نے کہا کہ کینگروز سکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔


اوپنر امام الحق کے زخمی ہونے کے بعد فخر زمان کو آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیو کرایا جائے گاجب کہ شاداب خان کو 12ویں کھلاڑی کی حیثیت سے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔


قومی سکواڈ کپتان سرفراز احمد، اسد شفیق، محمد حفیظ، اظہر علی، حارث سہیل، بابراعظم، فہیم اشرف، بلال آصف، محمد عباس، محمد رضوان، عثمان صلاح الدین، وہاب ریاض، یاسر شاہ، میر حمزہ اور شاداب خان پر مشتمل ہے۔

مزیدخبریں