سشمیتا سین نے چہرے کی سرجری کروالی،تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

10:18 AM, 16 Oct, 2018

ممبئی :بالی ووڈ حسینہ سشمیتا سین نے ڈھلتی عمر چھپانے کیئے اپنے چہرے کی سرجری کروالی‘ سشمیتا کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق1994 میں مس یونیورس کا اعزاز حاصل کرنے والی سشمیتا نے اپنی ڈھلتی عمر کو چھپانے کے لئے چہرے کی سرجری کروالی اور اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جنہیں دیکھ کر ان کے مداح حیران رہ گئے۔

42 سالہ اداکارہ نے جو تصویر شیئر کیں ان میں وہ پہلے سے زیادہ حسین دکھائی دے رہی ہیں۔ تاہم ناقدین ان کے چہرے کی سرجری کو بڑھتی ہوئی عمر کے اثرات کو زائل کرنے کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔

مزیدخبریں