سرگودھا، کالج وین اور مسافر بس میں تصادم، 6 طالبات اور ڈرائیور جاں بحق

10:08 AM, 16 Oct, 2018

سرگودھا: سرگودھا میں موٹروے سالم انٹر چینچ کے قریب طالبات کی کالج وین اور مسافر بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6 طالبات اور وین ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق نجی کالج کی وین طالبات کو لے کر کالج جا رہی تھی کہ سالم انٹر چینج کے قریب تیز رفتار مسافر بس سے ٹکرا گئی۔

حادثے کے نتیجے میں 6 طالبات اور وین ڈرائیور موقع پر جاں بحق جب کہ 3 طالبات زخمی ہوئیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر بس خوشاب سے لاہور جا رہی تھی جب کہ حادثے کے شکار افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں