پنجاب میں فصلوں کی باقیات، پولی تھین اور ربڑ جلانے پر پابندی

09:56 AM, 16 Oct, 2018

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ صوبہ پنجاب میں فصلوں کی باقیات، پولی تھین بیگ، ٹائر اور ربڑ جلانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس ہوا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ چاول کی فصل کی باقیات تلف کرنے کے لیے ’’رائس چاپر‘‘ استعمال کیے جائیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔ بھارت سے فصلوں کی باقیات جلانے سے آنے والی راکھ کی مانیٹرنگ کیلئے بی آر بی نہر کے پار خصوصی ایئر اسٹیشن بھی قائم کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غلط ایندھن استعمال کرنے والے اینٹوں کے 53 بھٹے بھی بند کر دیے گئے ہیں۔ پرانے ڈیزائن پر بننے والے نئے بھٹوں کی تعمیر بھی روک دی ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ائیر مانیٹرنگ کے لیے خصوصی موبائل لیب 18 اکتوبر سے فنکشنل ہو جائے گی۔ گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان میں بھی ائیر مانیٹرنگ اسٹیشن جلد کام شروع کر دیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اجلاس میں کہا کہ اینٹوں کے بھٹوں کے امور کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی بنانے کا فیصلہ بھی کر دیا گیا ہے جبکہ ماحولیاتی آلودگی پھیلانے پر 200 صنعتی یونٹ سیل اور فصلیں جلانے پر 50 مقدمات درج کیے گئے۔

مزیدخبریں